بلوچستان حکومت کی درخواست پر نیشنل گیمز کا شیڈول تبدیل، 22 مئی کو ہوں گے
اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے بلوچستان حکومت کی درخواست پر 34ویں نیشنل گیمز ری شیڈول کر دی۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد محمود کے مطابق نیشنل گیمز 15سے 23مئی تک کوئٹہ میں ہونا تھی لیکن بلوچستان حکومت گیمز کو ایک ہفتے آگے لے جانے کی درخواست کی تھی قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے بلوچستان حکومت کی درخواست کا جائزہ لینے کے بعد پی او اے کی ایگزیکٹوکمیٹی نے نیشنل گیمز 22مئی سے 30مئی تک کروانے کی منظوری دی ہے ۔ منظوری بلوچستان حکومت کی درخواست کو مد نظر رکھ کر کیا گیا۔
Load/Hide Comments


