قلات،نیچاری قبیلہ کے دو گروہوں میں تصادم کے نتیجے متعدد افراد شدید زخمی
قلات(نمائندہ انتخاب) گزشتہ روز قلات کے علاقے احمد آباد میں نیچاری قبیلہ کے دو گروہوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے دونوں گروپس کے متعدد افراد شدید زخمی ہوئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا دونوں فریقین کو مزید لڑائی جھگڑے سے روکنے اور مسئلے کو ختم کرنے کیلئے عبدالرشید نیچاری نے اقدامات اٹھاتے ہوئے دونوں گروپس کو آپس میں شیر و شکر کردیا اس موقع پر عبدالرشید کاکہنا تھا کہ چھوٹی باتوں پر لڑائی جھگڑے بڑے حادثات کا سبب بن سکتی ہے آپس کی رنجشوں کی وجہ سے قومیں تباہ ہوجاتی ہے ہم سب کو آپس کی رنجشوں کو ختم کرکے آگے بڑھنا ہوگا اپنے آپس کے مسائل مل کرحل کرنا چائیے مسائل بیٹھنے سے حل ہوجاتے ہے آپس کی رنجشوں کو ختم کرکے اتحاد و اتفاق کو برقرار رکھیں
Load/Hide Comments


