نوجوان اعتماد کے ساتھ درخواست دیں، اسامیوں پر میرٹ کے مطابق بھرتی ہوگی، قدوس بزنجو
کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ صوبے کے نوجوان اعتماد کے ساتھ روزگار کے لئے درخواست دیں، خالی اسامیو ں پر میرٹ کے اصولوں کے مطابق بھرتی کا عمل شروع کیا جائے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو تمام محکموں میں خالی اسامیوں پر شفافیت کی بنیاد پر بھرتی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے نوجوان اعتماد کے ساتھ روزگار کے لیے درخواست دیں نوجوانوں کو انکی اہلیت اور صلاحیت کے مطابق میر ٹ پر نوکری دی جائے گی، امیدوار کسی قسم کی شکایت کی صورت میں وزیراعلیٰ شکایت سیل سے رابطہ کریں، انکی شکایت کا ازالہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام انتظامی سیکرٹری اور دیگر متعلقہ حکام خالی اسامیاں مشتہر کریں، انہوں نے ہدایت کی کہ خالی اسامیوں پر میرٹ کے اصولوں کے مطابق بھرتی کا عمل شروع کیا جائے۔ وزیراعلیٰ کی قیادت میں صوبائی حکومت کی ترجیحات میں نوجوانوں کو اہلیت کی بنیاد پر باعزت روزگار کی فراہمی بھی شامل ہے، گزشتہ ڈیڑھ برس کی مدت میں مختلف محکموں میں خالی اسامیوں پر بھرتی کا عمل جاری ہے۔ خالی اسامیوں کو قائم ریکروٹمنٹ کمیٹیوں کے ذریعہ پر کیا جارہا ہے۔ لیویز، تعلیم، صحت اور دیگر محکموں کی خالی اسامیوں کو اخبارات کے ذریعہ مشتہر کیا جارہا ہے۔ پولیس ایس اینڈ جی اے ڈی بورڈ آف ریونیو اور سب انجینئرز سمیت دیگر اسامیوں پر بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ بھرتی کا عمل بھی جاری ہے۔ جس کا عوامی حلقوں خاص طور پر نوجوانوں کی جانب سے روزگار کی فراہمی کی حکومتی پالیسی کا خیر مقدم کیا گیا۔


