حق دو تحریک بلوچستان کے جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے عیدالفطر کے دن ریلیاں نکالنے کا فیصلہ

گوادر (این این آئی) حق دو تحریک بلوچستان کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی، ماہل بلوچ اور مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی رہائی کے لئے مکران بھر میں عیدالفطر کے دن بھرپور ریلیاں نکالنے کا فیصلہ۔تفصیلات کے مطابق حق دو تحریک بلوچستان نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ حق دو تحریک بلوچستان کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی، ماھل بلوچ اور مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی رہائی کے لئے مکران بھر میں عیدالفطر کے دن بھرپور ریلیاں نکالی جائیں گی ،علاوہ ازیں مختلف شہروں میں ریلی کے مقامات کی تفصیل بعد میں شیئر کی جائیں گی، واضع رہے کہ حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمٰن کی گرفتاری کے بعد حق دو تحریک بلوچستان کی جانب سے احتجاجی مظاہروں و جلسوں کا سلسلہ گزشتہ تین مہینوں سے بدستور جاری ہیں، اس سے گوادر میں خواتین کی جانب بھی مولانا کی رہائی کے لیئے تاریخی ریلی نکالی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں