پسنی کیلئے اعصاب شکن لوڈشیڈنگ شیڈول، صارفین کو دن میں صرف 5 گھنٹے بجلی میسر ہوگی

گوادر : پسنی کیسکو کی جانب اعصاب شکن لوڈشیڈنگ شیڈول جاری، صارفین کو دن میں صرف 5 گھنٹے بجلی میسر ہوگی، ایران سے اضافی 100 میگاواٹ معاہدہ صارفین کے لیئے تاحال کارگر نہ ہوسکا، پسنی سمیت گوادر بھر کے عوام تاریخ کی بد ترین لوڈشینڈنگ کے رحم و کرم پر، گوادر کے عوام کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی میڈیا ٹرائل و حکومتی شیخیوں تک ہی رہ گئی، شہریوں نے پسنی کیسکو کی جانب سے طویل دورانیہ کی لوڈ شیڈنگ شیڈول کو پسنی عوام کے ساتھ زیادتی قرار دیا ۔تفصیلات کے مطابق پسنی کیسکو کی جانب سے شدید گرمی میں اعصاب شکن لوڈشیڈنگ شیڈول جاری کرکے عوام کو زہنی ازیت میں مبتلا کیا ھارہا ہے جس پر شہریوں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پسنی کیسکو کی جانب طویل دورانیہ کی شیڈنگ شیڈول جاری کرنا پسنی عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی یے جس سے دن بھر میں صارفین کو صرف 5 گھنٹے بجلی میسر ہوگی جو کسی صورت قابل قبول نہیں، انہوں نے کہا کہ گوادر عوام کے نام ایران سے اضافی 100 میگاواٹ معاہدہ صارفین کے لیئے تاحال کارگر نہ ہوسکا جو گوادر کے عوام کے ساتھ زیادتی و حکومتی دعو¿ں کی نفی ہے ،شہریوں کے مطابو عوام کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی حکومت کی جانب فقط میڈیا ٹرائل کے سوا کچھ نہیں، جو گوادر بھر کے عوام کے ساتھ سنگین مزاق ہے۔صارفین نے ایم پی اے گوادر وزیر اعلی بلوچستان و اعلیٰ حکام سے کیسکو کی جانب پسنی میں حالیہ بجلی کی طویل بندش و لوڈشیڈنگ پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں