آصف علی زرداری کی جمالی قبیلے کے سردار کے حوالے سے گفتگو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جارہا ہے، پیپلز پارٹی بلوچستان

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات و صوبائی ترجمان سردار سربلند خان جوگیزئی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل کے ساتھ صدر آصف علی زرداری کی جمالی قبیلے کے سردار کے حوالے سے گفتگو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جارہا ہے، صدر آصف علی زرداری نے قبائلی شخصیات کو عزت و احترام دینے اور اپنی خاکساری پر جمالی قبیلے کے سردار کا حوالہ دیا تھ۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سردارسربلند جوگیزئی نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری خود ایک قبائلی سردار ہے اور وہ قبائل و معتبرین کی عزت و احترام کرنا جانتے ہیں بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر جان جمالی اور انکا صاحبزادہ، صدر زرداری کی گفتگو کو غلط رنگ دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کی گفتگو کو مذکورہ اشخاص اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کررہے ہیں جسکی پاکستان پیپلزپارٹی شدید مذمت کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری ایک منجے ہوئے سیاستدان اور قبائلی سردار ہے انہوں نے کبھی بھی کسی شخص یا قبیلے کے حوالے سے متنازعہ گفتگو نہیں کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں