کوئٹہ میں چوروں، بارکھان میں مسلح افراد کی فائرنگ، 2 افراد قتل

کوئٹہ( این این آئی )کوئٹہ میں چوروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پو لیس کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کے علا قے سر یاب میں چوروں کی فائرنگ سے کلیم اللہ نا می شخص جاں بحق ہو گیا۔ پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جا ری ہے ۔علاوہ ازیں بارکھان میںمسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام بارکھان کے علاقے رکنی میں نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص جامیر خان مری جاں ہوگیا ہے ۔لیویز کے مطابق ملزمان فرارہونے میں کا میاب ہو گئے ۔لیویز نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاءکے حولے کر دی گئی مزید کاروائی جاری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں