رجسٹرڈ ووٹرز،کوئٹہ میں سب سے زیادہ8لاکھ ہرنائی میں سب سے کم45ہزار ووٹرز ہیں

کوئٹہ:بلوچستان میں رجسٹرڈووٹرز کے لحاظ سے سب سے بڑا ضلع کوئٹہ8لاکھ19ہزار جبکہ سب سے چھوٹا ضلع ہرنائی 45ہزار رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔رقبے کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کے لحاظ سے ضلع کوئٹہ پہلے نمبر پر آتا ہے جہاں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 8 لاکھ 19 ہزار 311 ہے جن میں سے 4 لاکھ 67 ہزار 729 مرد ووٹرز جبکہ 3 لاکھ 51 ہزار 582 خواتین ووٹرز ہیں، ضلع پشین دوسرے نمبر پر ہے جہاں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 5 ہزار 243 ہے جن میں سے ایک لاکھ 76 ہزار 596 مرد جبکہ ایک لاکھ 28 ہزار 647 خواتین رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔اس فہرست میں ضلع خضدار کا تیسرا نمبر ہے جہاں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 93 ہزار 218 ہے جن میں سے ایک لاکھ 61 ہزار 588 مرد جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار 630 ہے، صوبہ بلوچستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کے اعتبار سے ضلع ہرنائی صوبے کا سب سے چھوٹا ضلع ہے جہاں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 45 ہزار 108 ہے جن میں سے 24 ہزار 829 مرد ووٹرز جبکہ 20 ہزار 279 خواتین رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔صوبہ بلوچستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کے اعتبار سے 56 فیصد آبادی مردوں جبکہ 44 فیصد آبادی خواتین پر مشتمل ہے، یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ دستاویزات کے مطابق پاکستان میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 56 لاکھ 26 ہزار 390 ہے، جن میں سے 6 کروڑ 78لاکھ 93 ہزار 815 مرد ووٹرز جبکہ 5 کروڑ 77 لاکھ 32 ہزار 575 خواتین رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔اسی طرح رجسٹرڈ ووٹرز کا صوبائی سطح پر جائزہ لیا جائے تو صوبہ بلوچستان میں 52 لاکھ 28 ہزار 726 رجسٹرڈ ووٹرز میں سے 29 لاکھ 39 ہزار 529 مرد ووٹرز جبکہ 22 لاکھ 89 ہزار 197 خواتین ووٹرز ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں