بشریٰ انصاری اپنی زندگی کے آخری وقت سے سخت خوفزدہ

کراچی(آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف، سینئر اور ورسٹائل اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا کہ محتاجی سے بہت ڈر لگتا ہے یہی وجہ ہے کہ اپنی زندگی کے آخری وقت سے سخت خوفزدہ ہوں ۔ اپنے ایک انٹرو یو میں انہوں نے کہا کہ اب چونکہ زندگی میں چند قریبی لوگوں کو ان کے آخری وقت میں دوسروں کا محتاج ہوتا دیکھ لیا ہے جس کے بعد اب اپنے آخری وقت سے ڈر لگنے لگا ہے۔ انہوں نے اپنی بہن سنبل کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے موت سے قبل بیٹے کا دکھ دیکھا، پھر بیماری میں چلی گئی، اس کے علاوہ ایک بہنوئی جو صحت مند ہوا کرتے تھے اپنے آخری دنوں میں ایسے بستر پر آئے کہ ہاتھ تک نہیں ہلا سکتے تھے، بس ایسی حالت سے اللہ سب کو محفوظ رکھے کسی کا محتاج نہ کرے

اپنا تبصرہ بھیجیں