بلوچستان میں جلد نیا سیاسی اتحاد تشکیل پاسکتا ہے ،میر نصیر مینگل

کوئٹہ:سابق وزیراعلی بلوچستان وسابق وفاقی وزیر میر محمد نصیر مینگل نے کہا ہے کہ پاکستانی بالخصوص بلوچستان کے عوام کے حقوق اور ترقی وخوشحالی کیلئے متحدہ جدوجہد جاری رکھیں گے بلوچستان میں جلد ایک نیا سیاسی ا تحاد کا وجود عمل میں آکستا ہے صوبے میں بسنے والی تمام اقوام قبیلے اجتماعی مفادات کے حصول کیلئے اکھٹا ہوکر بہتر سیاسی سماجی قوت بن جائیگی ان خیالات کااظہارانہوں نے خبر رساں ادارے ”یو این اے ”سے بات چیت کرتے ہوئے کیا میر نصیر مینگل نے کہا کہ ملکی سیاست میں ہمیشہ بلوچستان کے سیاسی کردار کو کلیدی اور اہم حیثیت حاسل رہی ہے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت تمام سیاسی جماعتوں اور تمام اداروں کو نہایت دانش خبری اور ذمہ داری کے ساتھ اپنا کردارادا کرنا ہوگا پاکستانی قوم اپنے سیاسی آکابرین کے بجا طور پر یہ توقع رکھتی ہے کہ وہ متحد ہوکر ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے کردار ادا کریں گے عید الفطر کے بعد جلد ملکی سیاست میں اہم تبدیلیاں آئیں گی خاص طور پر بلوچستان کے سیاسی آکابرین انشا اللہ جلد اہم کردار ادا کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں