لاپتہ افراد کو بازیاب کرکے پرامن بلوچستان کے قیام کی راہ ہموار کی جائے،احتجاج کی مکمل حمایت کرتے ہیں، نیشنل پارٹی

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیئے منعقدہ احتجاج کی مکمل حمایت کرتے ہوئے واضع کیا کہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی مسئلہ ہے اور سیاسی مسائل کا حل گفت و شنید کے بجائے طاقت کے ذریعے حل کرنے کے منفی نتائج برآمد ہونگے احساس محرومی اور نفرتوں میں مزید اضافہ ہوگا ، جبری لاپتہ کیئے گئے افراد کو رہا کیا جائے ۔پارٹی بیان میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے دھرنا اور احتجاج کی مکمل حمایت کی گئی ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ تم لاپتہ افراد کو بازیاب کرکے بلوچستان میں بامقصد مزاکرات کا آغاز کیا جائے جس کے لیئے ریاست کو تدبر صبروتحمل اور بالغ نظری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں