بولان ، فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

کوئٹہ (انتخاب نیوز)بولان کے علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے تفصیلات کے مطابق بولان میں بھاگ کے علاقے ٹمکن میں فائرنگ کے نتیجے خاتون سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے فائرنگ کی وجہ زمین کا تنازعہ بتائی جاتی ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس موقع پر پہنچ گئی علاقے کو گھیرے میں لے کر نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاکے حوالے کر دی گئیں مزید کارروائی لیویز کر رہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں