خضدار میں دھماکہ، سی ٹی ڈی افسر جاں بحق

خضدار(مانیٹرنگ ڈیسک)خضدار میں ایس ایچ او کاؤنٹر ٹررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی گاڑی پر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایس ایچ او شربت خان عمرانی جاں بحق ہوگئے۔دھماکا قومی شاہراہ پر میڈیکل کالج کے قریب ہوا ہے۔ڈپٹی کمشنر خضدار الیاس کبزئی نے بتایا کہ دھماکا خیز مواد سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا اور دھماکے کے وقت ایس ایچ او شربت خان گاڑی میں اکیلے تھے۔الیاس کبزئی نے مزید بتایا کہ دھماکے میں جاں بحقہونے والے ایس ایچ او اپنی رہائش گاہ سے دفتر جا رہا تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں