تحصیل سوئی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق، تین زخمی

ڈیر ہ بگٹی ( این این آئی) ڈیر ہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاںبحق تین زخمی ہو گئے ۔ لیویز حکام کے مطابق جمعہ کو ڈیر ہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے علا قے مٹ میں نامعلوم کی فائرنگ سے بچے سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے ۔ لیویز نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں لیویز نے علا قے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں