گندم بحران، ایک ہفتے میں رپورٹ آ جائیگی،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملک میں گندم بحران کی تحقیقاتی رپورٹ ایک ہفتے میں پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔مسلم لیگ (ن)کے تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے مطالبے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گندم بحران پر وزیر اعظم کو ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی، ابتدائی رپورٹ پر مزید سوالات پوچھے گئے ہیں، ایک ہفتے میں حتمی رپورٹ آجائیگی، اس کو پارلیمنٹ کے سامنے رکھا جائے گا،اپوزیشن حتمی رپورٹ سے مطمئن نہ ہوئی تو آگے بڑھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں