حب، صنعتی علاقے کے مکینوں کا بے امنی کیخلاف تھانے کے باہر احتجاج، مرکزی شاہراہ بند کردی

حب (آن لائن) حب ہائیٹ تھانے کے ایس ایچ او انڈسٹریز ایرے میں امن وامان ناکامی پر مری برادری کی جانب سے تھانہ کے سامنے مظاہرہ جبکہ دوسری جانب کوئٹہ ٹو کراچی قومی شاہراہ کو بلاک کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حب ہائیٹ تھانے کے ایس ایچ او انڈسٹریز ایرے میں امن وامان ناکامی پر مری برادری کی جانب سے تھانہ کے سامنے مظاہرہ جبکہ دوسری جانب کوئٹہ ٹو کراچی قومی شاہراہ کو بلاک کر دیا ہے حب مری برادری معززین کا کہنا ہے کہ ہائیٹ انڈسٹریز ایریا کے عوام چوروں اور ڈاکوو¿ں کے رحم و کرم پر ہیں آئے روز لوگ یہاں لٹ رہے ہیں لوگ اپنی قیمتی اشیاءسے محروم ہو رہے ہیں ہائیٹ ایس ایچ او عوام کو تحفظ دینے میں مکل طور پر ناکام ہو چکے ہیں ایس ایچ او کے ناک کے نیچے مسلع ڈاکوو¿ں اسلحے کی زور پر آئے روز لوگوں لوٹ رہے ہیں اور مزاحمت پر انہیں ذخمی کرکے اسلحہ لہراتے ہوئے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو جاتے ہیں جبکہ ایس ایچ او ہائیٹ اپنے زمہ داری سے مکمل طور غافل ہیں پولیس اعلیٰ احکام انکا ناقس کارکردگی کا نوٹس لے کر انکا فوری تبادلہ کیا جائے جبکہ یہاں ایماندار عوام دوست ایس ایچ او تعنیات کیا جائے جو عوام کو تحفظ فراہم کرسکے۔جبکہ زرائع کے مطابق ڈی ایس پی حب سرکل جیمل احمد باجوزئی موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے کامیاب مزاکرات کے بعد مظاہرین نے اپنا احتجاج ختم کرکے روڈ کو ٹریفک کی روانی کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں