ہنگلاج ماتا ویلفیئر سوسائٹی کو ملنے والے چندے میں بدعنوانیوں کا انکشاف
اوتھل : ہنگلاج ماتا ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ سوسائٹی کو لاکھوں روپے ملنے والے چندے میں بڑے پیمانے پر بدعنوانیوں کا انکشاف، لاکھوں روپے چندہ ملنے کے باوجود یاتریوں کے کھانے پینے کی بہتر سہولیات فراہم نہیں کی گئی، یاتریوں کو ایک قسم کا کھانا دیا جاتا رہا جس سے بیشتر یاتری گیسٹرو کے مرض میں مبتلا ہوگئے تھے گزشتہ روز مقامی اخبار میں اظہار تشکر کا اشتہار ہنگلاج ماتا ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ سوسائٹی کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت بلوچستان چیف سیکرٹری اور دیگر سرکاری محکموں اور این جی اوز کی طرف سے یاتریوں کو سہولیات فراہم کیا گیا تھا جبکہ مذکورہ سوسائٹی ہنگلاج ماتا کے سالانہ میلے کے لئے ہونے والے چندے سے یاتریوں کو کوئی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے ہندویاتریوں کاکہنا تھا کہ ہم وزیر اعلی بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان کے مشکورہیں کہ اقلیتی رکن شام لال لاسی اور سینیٹر دھنیش کمار پلیانی صوبائی وزیر اقلیتی امور کی کاوشوں سے یاتریوں کو حکومت کی جانب سے سہولیات فراہم کی گءجس سے یاتریوں کوسہولیات ملی ورنہ یاتریوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا جس پر ہندو برادری کے بیشتر لوگوں نے ہنگلاج ماتا کے میلے میں ملنے والے چندے میں خرد برد کرنے کی تحقیقات کا مطالبہ کیاہے۔


