حب، فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

حب(مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بھوانی اور دارو ہوٹل کے قریب فائرنگ کے واقعات ایک شخص جاں بحق ،ایک زخمی ہو گیا ،نعش اور زخمی اسپتال منتقل ،ضروری کاروائی کے بعدنعش ورثاء کے حوالے کردی گئی ،پولیس نے بھوانی فائرنگ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی اس حوالے ایدھی ذرائع کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بھوانی شاہ پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں گولیاں لگنے سے 29سالہ فرمان علی ولد محمد ارشاد موقع پر جاں بحق ہو گیا مقتول کی نعش حب اسپتال منتقل کردیا گیا اور ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ دوسرا فائرنگ کے واقعہ دارو ہوٹل کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے امان اللہ ولد نظام نامی شخص ہاتھ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا اور ابتدائی طبی امداددینے کے بعد کراچی ریفر کردیا گیا دوسری جانب حب سرکل پولیس نے بھوانی کے مقام پر فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں