جیکب آباد، غیر قانونی اشیا سے بھرے کنٹینر گزرنے کا نوٹس، افسر سمیت 13 پولیس اہلکار برطرف

جیکب آباد (نامہ نگار) شمبے شاہ چوکی سے نان کسٹم پیڈ اشیاءسے بھرے ہوئے کنٹینر کے گزرنے کا ایس ایس پی جیکب آباد ڈاکٹر س±میر نور چنہ نے نوٹس لے لیا۔ غفلت میں ملوث افسر سمیت 13 پولیس اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیا ڈی ایس پی صدر کو انکوائری آفیسر مقرر کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا ایس ایس پی جیکب آباد ڈاکٹر س±میر نور چنہ کیجانب سے اسمگلنگ کی روکتھام کے دیے گئے واضع اور سخت احکامات کے باوجود پولیس اہلکار غفلت کے مرتکب پائے گئے جنہیں فلفور نوکری سے برطرف کردیا گیا برطرف ہونے والے اہلکاروان میں 01 سب انسپکٹر معشوق علی پیچوہو 02 فیاض احمد خلجی 03 عبدالغنی جتوئی 04 بشیر احمد جتوئی 05 عبدالرحمن مہر 06 شہزاد احمد راجپوت 07 خادم حسین بھنگر 08 عبدالرسول جونیجو 09 عبدالسمیع تھیم 10 عارب علی مہر 11 ظفر اللہ لاشاری 12 برکت علی ٹالانی 13 قذافی بروہی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں