پنجگور اور ناگ کے درمیان خستہ حال پلوں کی فوری مرمت کرائی جائے، ٹرانسپورٹر

پنجگور : پنجگور اور ناگ کے درمیان خستہ پلیں کسی بھی وقت بڑے حادثات کا سبب بن سکتے ہیں این ایچ اے پلوں کی فوری مرمت کرائے ٹرانسپورٹر ۔تفصیلات کے مطابق سی پیک روڑ بمقام ناگ ایریا کے کئی پل حستہ حال ہوچکے ہیں جو کسی بھی بڑے حادثات کا سبب بن سکتے ہیں ٹرانسپورٹر نے پلوں کی مرمت نہ کرنے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے اسے غفلت اور لاپرواہی قرار دیا اور این ایچ اے سے مطالبہ کیا کہ وہ مسافروں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے فوری طور پر حستہ حال پلوں کی مرمت کرائیں تاکہ اس روٹ پر سفر کرنے والے مسافروں کی زندگیاں محفوظ رہ سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں