جامعہ تربت میں تدریسی عمل کا آغاز 10 مئی سے ہوگا

تربت (نمائندہ انتخاب) یونیورسٹی آف تربت 10مئی سے دوبارہ کھولنے کااعلان ، رجسٹرار آفس یونیورسٹی آف تربت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جامعہ تربت میں 10 مئی 2023ءبروز بدھ سے تعلیمی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز ہوگااور تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی،جبکہ رجسٹرار کے ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق تربت یونیورسٹی نے اپنے ہاسٹلز 8 مئی 2023ءبروز پیر کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے تاکہ پہلے سے اعلان کردہ شیڈیول کے مطابق جامعہ تربت میں 10 مئی 2023ءسے کلاسز اور دیگر تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع کی جا سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں