خضدار میں انٹرنیٹ کی ناقص سروس صارفین کیلئے وبال بن گئی، سہولت فراہم کرنیکا مطالبہ
خضدار (یواین اے) خضدار میں انٹرنیٹ سروس نے صارفین کو اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے۔ موبائل انٹرنیٹ کی رفتار انتہائی سست ہے، 4G,3G اپنی جگہ یہاں تو کال بھی صحیح طریقے سے ملائی نہیں جاسکتی، جس سے صارفین شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ خضدار میں تمام نیٹ ورکس اور انٹرنیٹ سروس، پی ٹی سی ایل سروس نہ ہونے کے برابر ہے عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر خضدار، ایم پی اے، ایم این اے اور ہمارے خضدار کے نمائندے اور بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ خضدار میں تمام نیٹ ورکس کے فرنچائز والوں کو تاکید کریں یا مکمل طریقے سے سروس بحال کرے ورنہ بند کردے ویسے بھی سروس نہ ہونے کے برابر ہے اسکا نوٹس لے کر صارفین کو سہولت مہیا کیا جائے۔
Load/Hide Comments


