دالبندین میں اسلامک ریلیف کی جانب سے آئی کیئر ہسپتال کا افتتاح کردیا گیا
دالبندین : وزیراعلیٰ بلوچستان کے کوارڈنیٹر بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما میر اعجاز خان سنجرانی کا دالبندین پرنس فہد ہسپتال کا دورہ اسلاملک ریلیف کی جانب سے آئی کیئر ہسپتال کا افتتاح کردیا دالبندین پرنس فہد ہسپتال کے مختلف شعباجات کا بھی معائنہ کیا اس موقع پر ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کہور خان،ڈاکٹر صاحبزادہ نصر من اللہ،قبائلی عمائدین ودیگر آفیسران انکے ہمراہ تھے میر اعجاز خان سنجرانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اسلاملک ریلیف کی جانب سے آئی کیئر ہسپتال کا قیام خوش آئند بات ہے لوگوں کو کافی فائدہ پہنچے گا اور ہمارے علاقے کی اشد ضرورت بھی ہے ہائی کیئر ہسپتال میں لینز میڈیسن ودیگر ہرقسم کے تعاون کے لئے ہم تیار ہے انھوں نے مزید کہا دالبندین ہسپتال ماضی کی نسبت سے اب کافی بہتر ہوچکی ہے مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہیں انھوں نے کہا اس سے قبل میں ہسپتال کا دورہ کرچکا ہوں لیکن ماضی کے دو تین سالوں سے اب ہمیں بہتری نظر آرہی ہے صفائی ستھرائی،ہسپتال عملہ اپنی ڈیوٹی کا فرائض بخوبی سر انجام دے رہے ہیں لیکن ہسپتال کو مزید بہتر بنانا ہے تاکہ لوگوں کو صحت کے حوالے سے مزید سہولیات میسر ہوں انھوں نے مزید بتایا آبادی کے تناسب سے ادویات کا کوٹہ کافی کم ہے دیگر اضلاع کے پانچ چھ کروڑ روپے میڈیسن کوٹہ ہے ہمارا ایک کروڑ دس لاکھ ہے جو ناکافی ہے آنے والا بجٹ میں میں میڈیسن کوٹہ بڑھانے کی ہر ممکن کوشش کرونگا پہلے ہسپتال میں کوئی سرجن بھی نہیں تھا اب سرجن بھی موجودہ ہے ایمرجسنی سرجری کا مسلہ درپیش ہے ہماری کوشش ہوگی کہ ایک اور سرجن ہسپتال میں تعینات ہوں اور لیب کا سسٹم بھی جلد انسٹالیشن مکمل ہوجائے گا انھوں نے مزید بتایا نوکنڈی ہسپتال میں بہت جلد میڈیکل آفیسر تعینات ہوگا لوگوں کو صحت کے حوالے سے ریلیف مل جائے گا۔


