فہیم صدیقی کی برطرفی تشویش ناک امر ہے،بی یو جے
کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے فہیم صدیقی کو ملازمت سے برخاستگی کے اقدام کو ظالمانہ و غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے اس عمل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ فہیم صدیقی کو اس طرح ملازمت سے فارغ کرنا تشویشناک ہے پی ایف یو جے کو سخت ردعمل دینے پر مجبور کردیا گیا ہے۔بی یو جے کے صدر عرفان سعید، جنرل سیکرٹری منظوراحمد اور کابینہ کے دیگر ارکان نے کہا ہے کہ جیو نیوز ملازمین کے حقوق اور تنخواہ میں اضافے کیلئے آواز اٹھانے کی پاداش میں کے یو جے کے صدر اور بیورو چیف جیو نیوز کراچی فہیم صدیقی کو ملازمت سے برخاست کیا گیا ہے اس ظالمانہ اور غیر قانونی اقدام کو برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ اس اقدام سے پورے ملک کے صحافیوں میں تشویش اور غصہ ہے انہوں نے کہا ہے کہ فہیم صدیقی کیخلاف اس انتقامی کارروائی کے خلاف پی ایف یو جے کی کال پر سخت احتجاج کریں گے اور ان کی بحالی کیلئے قانونی جنگ بھی لڑی جائے گی۔ تب تک چھین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک کہ فہیم صدیقی ہو ملازمت پر بحال نہیں کیا جاتا۔ بی یو جے قیادت نے جیو انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنا فیصلہ واپس لے، ورنہ پی ایف یو جے ملک بھر میں بھرپور احتجاج سمیت سخت لائحہ عمل اپنانے سے گریز نہیں کرے گی۔


