ایشیاکپ کی میزبانی سری لنکا کے سپرد ہونے سے متعلق بھارتی میڈیا کی خبریں جھوٹی نکلیں

ایشیاکپ کی میزبانی سری لنکا کے سپرد ہونے سے متعلق چلنے والی خبریں جھوٹی نکلیں۔سری لنکن کرکٹ بورڈ (ایس ایل سی) کی جانب سے ’’ بھارتی میڈیا پر وینیو تبدیل ہونے کی خبروں کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایشیاکپ کی میزبانی کے حوالے سے نہ ہم سے پوچھا گیا نہ ہی ہمیں بتایا گیا‘‘۔سری لنکا کرکٹ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں میزبانی کے حوالے سے فیصلہ ہونا ہے۔دوسری جانب ایشیاکپ کے مستقبل پر چھائے سیاہ بادل کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دو طرفہ اور سہ فریقی سیریز کیلئے بھی دیگر بورڈز سے رابطے شروع کردیئے ہیں۔قبل ازیں بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ ایشین کرکٹ کونسل نے ٹورنامنٹ کو پاکستان سے کسی دوسرے ایشیائی ملک میں منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں سری لنکا کو موزوں ترین وینیو قرار دیا جارہا ہے جبکہ اس سلسلے میں رواں ماہ کے آخر تک میزبان ملک کا اعلان کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ سری لنکا، بنگلادیش اور افغانستان بھی ایشیاکپ پاکستان سے منتقل کرنے کی حمایت کرچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں