نواز شریف سے مشاورت کیلئے وزیراعظم کے لندن قیام میں توسیع

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے قائد میاں محمد نواز شریف کی ہدایت پر اہم سیاسی و قومی امور پرمشاورت کے لئے لندن میں اپنے قیام میں ایک دن کا اضافہ کردیا ہے۔ ان خیالات کااظہار مریم اورنگزیب نے منگل کے روز ٹوئٹر پر جاری بیان میں کیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم اب آج(بدھ) کو وطن واپس روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے کنگ چارلس سوئم کی رسم تاج پوشی کے لئے برطانیہ گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں