34ویں نیشنل گیمز کا انعقاد 12 مئی سے کوئٹہ میں ہوگا، ہزاروں اہلکار تعینات، فوج کو اسٹینڈ بائی کردیا گیا
کوئٹہ (آن لائن)صوبائی وزیر کھیل وثقافت عبدالخاق ہزارہ نے کہا ہے کہ انتھک محنت اور کوششوں کے باعث34ویں نیشنل گیمز کا آغاز 12مئی سے کوئٹہ میں ہورہا ہے جس کا افتتاح وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کریں گے قومی کھیلوں کے دوران فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں ڈھائی ہزار پولیس اور ایف سی اہلکار تعینات کیے جائینگے جبکہ فوج کوا سٹینڈ بائی رکھا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوب اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر سیکرٹری سپورٹس محمد اسحاق جمالی ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ غلام اظفر مہیسر ڈی جی سپورٹس بلوچستان درابلوچ بھی موجود تھے صوبائی وزیر کھیل عبدالخالق ہزارہ کا کہنا تھا کہ 2004سے کوئٹہ میں قومی کھیلوں کا انقعاد نہیں ہوا لیکن 2019 کے بعد سے ہماری حکومت کے بر سراقتدار آنے کے بعد سے ہم نے نیشنل گیمز کوکوئٹہ میں کرانے کے لئے کوششیں شروع کردی تھیں انتھک محنت کے بعد ہم اس میگا ایونٹ کوکرانے میں کامیاب ہوگئے اب 19 سال بعد ہمیں موقع ملا ہے کہ دنیا بھر کو یہ پیغام دیں کہ بلوچستان کے عوام کھیلوں اور کھلاڑیوں سے محبت کرتے ہیں اور بلوچستان کا امیج دنیا بھر میں مثبت جائے قومی کھیلوں کا آغاز 12مئی سے ہورہا ہے یہ دو مرحلوں میں ہونگے دوسرا مرحلہ 22مئی سے 30مئی تک جاری رہے گا افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ہونگے قومی کھیلوں میں ملک بھرسے7ہزار آفیشل اور کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن کی رہائش اور گراونڈ تک لانے اور لے جانے کےلئے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں 32کھیلوں کا انعقاد ہوگا جبکہ کوئٹہ میں سوئمنگ پول نہ ہونے کی وجہ سے چار گیمز سوئمنگ ،سایئکلنگ، رائفل شوٹنگ، سافٹ بال کے مقابلے صوبے سے باہر ہونگے کوشش کررہے ہیں کہ آئندہ تمام کھیلوں کے مقابلے کوئٹہ میں ہی ہوں صوبائی وزیر کھیل کا کہناتھا کہ یہ تاثر غلط دیا جارہا ہے کہ قومی کھیلوں میں شامل کھیلوں کے ٹرائل میں من پسند کھلاڑیوں کو سلیکٹ کیا گیا ہے بلکہ میرٹ پر ہر طبقے کے کھلاڑی سیلکٹ ہوئے ہیں جو میرٹ پر سلیکٹ نہیں ہوتے وہ شورشرابہ کرتے ہیں قومی کھیلوں کے حوالے سے صوبائی حکومت تقریبا 40کروڑ روپے خرچ کررہی ہے جس میں گراونڈز کی مرمت تزین و آرائش سڑکوں کی تعمیر مہمانوں کی رہائش کھانے پینے سمیت سیکورٹی ٹرانسپورٹ، انعامات اور دیگر معاملات کے اخراجات شامل ہیں اس میگاایونٹ کو کامیاب کرنے کےلئے صوبائی حکومت بھرپور تعاون کررہی ہے اس موقع پر ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ غلام اظفر میہسر کا کہنا تھا کہ میگا ایونٹ کے حوالے سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں ڈھائی ہزار سے زائد پولیس اورایف سی اہلکار کھلاڑیوں اور آفیشل کی سیکورٹی پر تعینات ہونگے جبکہ پاک فوج کوا سٹینڈ بائی رکھاگیا ہے باہر سے آنے والے آفیشل اور کھلاڑیوں کو بھی بھرپور سیکورٹی فراہم کی جائے گئی جن جگہوں پر مقابلے منعقد ہونگے وہاں بھی سیکورٹی کے موثر انتظامات کیے جائیں گے جبکہ ملک بھر سے آنے والے مہمانوں کو بھی سیکورٹی فراہم کی جائے گئی،انہوں نے کہا کہ اتنا بڑا میگا ایونٹ ہو رہا ہے ہماری کوشش ہوگی کہ کھلاڑیوں اورآفیشل کو گراﺅنڈز میں لانے اور لے جانے کے دوران سڑکوں کو بند نہ کریں اگر با امر مجبوری کسی سڑک کو بند کرنا پڑا تو بہت کم وقت کیلئے بند کریںگے تاکہ لوگوں کو مشکلات درپیش نہ آئیں۔


