منگچر کے تاجروں نے چینی سپلائی کی بندش کیخلاف 12مئی کو شٹرڈائون اور پہیہ جام کی کال دیدی
منگچر (یو این اے) چینی بحران سے عوام سمیت تاجر برادری مشکلات کا شکار ہیں، منگچر کوئی سرحدی علاقہ نہیں ہے لیکن اس کے باوجود علاقے کو نہ کوئٹہ کی جانب سے اور نہ ہی قلات کے جانب سے چینی فراہم کی جارہی ہے اگر 11 مئی تک چینی کی سپلائی بحال نہیں کی گئی تو شٹرڈان ہڑتال کرکے شاہراہ پر دھرنا دینگے ان خیالات کا اظہار چینی کی سپلائی کے بحران پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے تحصیل صدر منگچر و تاجر رہنما میرحفیظ مینگل، دیگر تاجروں یار محمد بنگلزئی، ظہور احمد محمدشہی ، ٹکری اصغر ، مولوی لعل جان پرکانی،محمد فیض ، محمد اسلم ، محمدنور ،عبدالستار ، محمد اقبال، حاجی بابا ، حمیداللہ، مولوی عبدالغفور ،ودیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ چینی افغانستان سرحدی علاقوں سے افغانستان تو سمگلنگ ہورہی ہے لیکن اندرون بلوچستان علاقوں کے لئے چینی سپلائی میں مسائل پیدا کیے جارہے ہیں جو عوامی مفاد کے سراسر خلاف ورزی ہے اس سختی سے عوام کے ساتھ ساتھ تاجر برادری بھی سخت مشکلات درپیش ہے ہم وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو، وزیرداخلہ بلوچستان میرضیااللہ لانگو، کمشنر قلات ڈویژن، ڈپٹی کمشنر قلات منیردرانی، اسسٹنٹ کمشنر منگچر محمد حنیف نورزئی ودیگر حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ 11مئی سے پہلے چینی سپلائی میں جاری رکاوٹیں ختم کرکے چینی سپلائی بحال کیا جائے ورنہ تاجر برادری 12مئی کو شٹرڈان ہڑتال کرکے قومی شاہراہ پر دھرنا دیں گے اور ہرقسم کی احتجاجی راستے اپنائیں گے


