مراد علی شاہ زرداری کی کرپشن میں سہولت کار بنے ہوئے ہیں،شبلی فراز،مراد سعید

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت کرونا سے کامیابی سے نمٹ رہی ہے پیپلز پارٹی کو یہ بات ہضم نہیں ہو رہی،وزیراعظم عمران خان نے کرونا کی صورتحال کے حوالے سے عوام کو مکمل باخبر رکھا،این سی او سی میں جتنے فیصلے ہوئے اس میں تمام اسٹیک ہولڈرز شریک تھے، کچھ جماعتیں اس معاملے پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ کر رہی ہیں، پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤو اب بھی ہمارے تہمینہ سے کم ہے،این سی اور سی کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ تمام فیصلوں سے اتفاق کرتے ہیں،کراچی پہنچ کر وزیر اعلی سندھ سندھ تمام فیصلوں سے انکاری ہوجاتے ہیں جبکہ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کو گزشتہ پانچ سال میں 5کھرب روپے ملے لیکن صحت کی سہولیات ناپید ہیں، صوبے میں کتے کے کاٹے کی ویکسین دستیاب نہیں، مراد علی شاہ زرداری کے کرپشن میں سہولت کار بنے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار دونوں وزراء نے ہفتے کے روز مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پوری دنیا کورونا وبا کی وجہ سے مشکلات سے دوچارہے۔ حکومتی اقدامات کی دنیا بھر میں پذیرائی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ افراد کیلئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام شروع کیا گیا۔ کورونا سے نمٹنے کے لئے متفقہ لائحہ عمل کیلئے این سی او سی ادارہ بنایا۔ عوام کو کورونا صورتحال کے بارے میں پوری طرح باخبر رکھا۔ تمام اداروں نے آپس میں بہتر روابط کے نظام پر عمل کرتے ہوئے موثر اقدامات کئے جس کے ذریعے نقصانات کم سے کم ہوئے ہیں۔ کچھ سیاسی جماعتیں صورتحال کو متنازعہ بنانا چاہتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں