جناح ہاﺅس حملہ، مظاہرین نے محمد علی جناح کا پیانو، رائٹنگ ٹیبل اور تلوار جلا ڈالی

لاہور(یو این اے )پنجاب کے مختلف شہروں میں ہنگامہ آرائی کے دوران اب تک 1280 سے زائد شرپسندوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ پر تشدد مظاہروں میں 145 سے زائد پولیس افسران اور اہلکار زخمی ہوئے ہیں ۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شرپسندوں نے منگل کو جناح ہاس لاہور میں قائداعظم محمد علی جناح کا پیانو ، رائٹنگ ٹیبل ڈیسک اور تلوار بھی جلا ڈالی۔ملک بھر میں پرتشدد احتجاج کے بعد پی ٹی آئی کی اعلی قیادت گرفتار، شاہ محمود بھی دھر لیے گئے یہ نوادرات بانی پاکستان نے حکومت پاکستان کو عطیہ کی تھیں اوربطور قومی ورثہ یہاں محفوظ تھیں۔تاہم لاہور میں 63، راولپنڈی 28 ، فیصل آباد 21 ، اٹک 10 ،گوجرانوالا 13، سیالکوٹ 5 اور میانوالی میں 6 افسران و اہلکار زخمی ہوئے۔پنجاب پولیس کے زیر استعمال 60 گاڑیوں کو نذر آتش کیا گیا جن میں سے لاہور میں 17، گوجرانولہ 3 ،فیصل آباد 13، سیالکوٹ 5، راولپنڈی 18 ،بھکر 2 اور اٹک میں ایک گاڑی کو نقصان پہنچایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں