ریکوڈک پروجیکٹ کو دوسرا سیندک بنانے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے، نیشنل پارٹی

دالبندین :ریکوڈک کاپر اینڈ گولڈ پروجیکٹ کے کمیونٹی ریلیشن منیجر علی دوست بلوچ نے سرکٹ ہاﺅس دالبندین میں پروجیکٹ کے حوالے سے نیشنل پارٹی کے ضلعی قیادت کو بریفنگ دی بریفنگ کے دوران سردار رفیق شیر بلوچ، میر عاطف بلوچ، محمد طارق بلوچ، روشن خان بلوچ، آ غا امیر شاہ بلوچ ،میر جی ایم بلوچ کامریڈ اللہ نور بلوچ، حاجی عبد الباری بلوچ،میر محمد یار سنجرانی ظفر بلوچ ،سعید میر محمد بخش عمران بلوچ عالم اقبال واب گل زمان بلوچ حاجی آصف بلوچ امان اللہ قادری چیف سرور بلوچ ایوب بلوچ قدرت اللہ صیاد محمد شریف بلوچ غلام اللہ بلوچ عزیز راسکوی بی ایس او کے شفقت ناز بلوچ وسیم ہوت ساجد ایاز، سردار زادہ حسام شیر، امیر معاویہ حبیب بلوچ اور نیشنل پارٹی اور بی ایس اوپجار کے دیگر دوست موجود تھے پارٹی قیادت نے پروجیکٹ کے حوالے سے اپنے خدشات اور تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ریکوڈک پروجیکٹ کو دوسرا سیندک بنانے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے ریکوڈک پروجیکٹ سے اس خطے کا مستقبل وابستہ ہے یہاں نوآبادیاتی طرز کا کوئی ایسا نظام نہیں چلنے دیں گے جو وسائل کی لوٹ کھسوٹ اور خطے کی اور یہاں کے عوام کی استحصال پر مبنی ہو ہم ان وسائل کو اپنی میراث سمجھتے ہوئے اس کی تحفظ کیلئے جدوجہد کی ہر انتہا تک جانے سے گریز نہیں کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پروجیکٹ ڈیولپمنٹ، ریکروٹمنٹ اور پروکیورمنٹ کے حوالے سے واضع پالیسیوں کے تحت آگے بڑھے جس میں نوکنڈی اور ضلع چاغی کو امتیازی اہمیت حاصل ہو، مبہم اور خطے کے مفادات سے متصادم پالیسیاں ہر گز برداشت نہیں کی جائیں گی۔ انھوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی ایک ذمہ دار قومی پارٹی ہونے کے ناطے پروجیکٹ کے تمام سرگرمیوں کو واچ کررہا ہے اور اگر پروجیکٹ خطے اور یہاں کے عوام کے مفادات کو پیش نظر رکھ کر کام کرے گا تو ہمیں اپنے ساتھ پائے گا بصورت دیگر عوام کو موبلائز کرنا اور عوام مخالف پالیسیوں کو روکنا ہماری قومی اور سیاسی زمہ داری ہوگی ہم پروجیکٹ میں موجود آفیسران سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ قومی مفادات کو تحفظ دینے کیلیے اپنی ذمہ داریوں سے صرف نظر نہیں کریں گے ،۔ پروجیکٹ کے کمیونٹی ریلیشن منیجر علی دوست بلوچ نے خدشات اور تحفظات کو دور کرنے اور انہیں پروجیکٹ مینجمنٹ تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں