بلوچستان اسمبلی میں غیر سیاسی اور ٹھیکیدار لوگ بیٹھے ہیں جو بلوچ قوم کے مسائل حل نہیں کرسکتے، نیشنل پارٹی
پنجگور : نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و سابق صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ سابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی اسلام بلوچ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری پھلین بلوچ ضلعی صدر حاجی صالح بلوچ و دیگر نے کہد محمد نواز سہاکی کور سے حافظ محمد نعیم کی سربراہی میں محلہ مصطفی بازار کیلکور پرویز احمد کی سربراہی میں بیرونٹ کیلکور سے عبدالواحد کی سربراہی میں سہاکی درشان بالگتر ست سلیم کی سربراہی میں زراگو سعید آباد گوارگو سے عزت بازار سے کریم کی سربراہی میں ودیگر سینکڑوں افراد کی شمولیتی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ قوم ایک انتہائی مشکل دور سے گزر رہی ہے، قومی بنیادی مسائل دن بدن بڑھتے جارہے ہیں، انکے مسائل کے حل قومی سیاسی تقسیم در تقسیم کی وجہ سے حل نہیں ہورہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بلوچ قوم کی رہنمائی کیلئے صحیح قومی نمائندہ جماعت نہیں ہے کہ وہ بلوچ قوم کو ان مشکل حالات سے نکال سکے یہاں ہر وقت ہر دور میں سیاسی تجربے کی صورت میں صبح سے شام کے درمیان پارٹیاں بنائی گئی اور اس بدقسمت صوبے پر مسلط کئے گئے آج انہی صوبائی اسمبلی میں سیاسی ورکروں کی جگہ صرف تاجروں کو بٹھایا گیا ہے جو صرف تجارت و کاروبار کررہے جس حالات سے بلوچستان کے لوگ زندگی گزار رہے ہیں انہیں کوئی سروکار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بلوچستان میں بلوچ قومی سیاسی جدوجہد کررہی ہے وہ نیشنل پارٹی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ اور قومی سیاسی جماعتوں کو اظہارِ رائے سے دور رکھنے کی وجہ سے ریاست کے اداروں کی وجہ سے نو جوان ان ریاستی اداروں کی پالیسیوں کی وجہ سے مایوس ہوچکے ہیں، انکی مایوسی کی وجہ سے اداروں پر سوال اٹھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بلوچستان صوبائی حکومت میں بیٹھے غیر سیاسی لوگ کہ صرف اور ٹھیکیداری نظام ہے، انکے سیاسی نظریہ فکر و سوچ انجینئر چپڑاسی کی پوسٹیں فروخت کرنے کی حد تک ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی میر غوث بخش کے پیروکار ہیں، عدم تشدد میر غوث بخش بزنجو کے پیروکار ہیں، قومی یکجہتی قومی بقا کی جدوجہد کیلئے قومی شمولیت اور آج کا شمولیتی پروگرام قوم کیلئے ایک یکجہتی کا نوید ہے، ناراض لوگوں کیلئے نیشنل پارٹی کے در ہمیشہ کیلئے کھولے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جن کے پاس سیاسی پالیسی ہے گزشتہ دور حکومت میں صوبائی وزیرِ اعلی نے بہتری و مثالی گڈ گورنمنٹ لاکر 75 سال کا ریکارڈ توڑ کر ثابت کیا ہے، کہ نیشنل پارٹی کو ملک چلانے کی صلاحیت ہے انہوں نے کہا ہے کہ ہر مکتبہ فکر لوگوں کی سوچ و انکی اپنی فکر خود واضح کررہی ہے کہ نیشنل پارٹی کے پاس صلاحیت ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان سمیت آج پنجگور کے حالات قابل رحم ہیں اشیا خورونوش تک دستیاب نہیں ہے، انٹرنیٹ ائر پورٹ عوام ہر سہولت سے محروم ہوچکی ہیں، یہاں کا بارڈری کاروبار بھی مافیا کے قبضہ میں ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جو دور بلوچ قوم پر گزر رہے ہیں، نیشنل پارٹی اپنے غریب عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی، کہدا محمد نواز نے کہا ہے کہ بی این پی عوامی ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک گروی پارٹی ہے، جنہوں نے احسان شاہ سردار اسرار زہری ودیگر اپنے لیڈران کو اپنے مفادات کی خاطر پارٹی سے نکالا ہے جن کے پاس مفادات ہیں قومی سیاسی بقا انکی جدوجہد کہیں نہیں ہے انہوں نے کہا ہے کہ اگر بلوچستان میں کوئی سیاسی جماعت ہے وہ نیشنل پارٹی ہے۔


