12 دن سے پھنسے کانکنوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع کیا جائے، پاکستان ورکرز فیڈریشن

کوئٹہ:پاکستان ورکرز فیڈریشن بلوچستان کے جنرل سیکرٹری پیرمحمدکاکڑ عزیز احمد سارنگزئی شمس خلجی نعمت خان کادکی میں متاثرہ کان کادورہ جس میں گزشتہ 12 دن سے 2 کان کن پسے ہوئے ہیں۔ مزدور رہنماءشیر محمد اور مائنز انسپکٹر مقصود احمد نے متاثرہ مائن میں اب تک ہونے والا کام کے بارے میں بریفنگ دی اس موقع پر میونسپل کمیٹی دکی کے چیرمین کلیم اللہ ترین‘ مائنز مالکان کے نمائندے اور کثیرتعدادمیں محنت کش موجود تھے مائنز کی گہرائی 9سو فٹ اب تک 6 سو فٹ کی صفائی ہوچکی ہے کان میں پانی بھرنے کی وجہ سے صفائی کے کام میں سخت دشواری پیش آرہی ہے12دن گزر جانے کے باوجود حکومت بلوچستان اور نہ مائنز انسپکٹر یٹ نے مائن ور کرز کو ریکور کر نے کے لئے کسی قسم کی ریسکیو آپریشن شروع نہیںکیا ہے جو قابل افسوس ہے اب تک متاثرہ مائنز کے صفائی کا جتنا کام ہوچکا ہے وہ مائنز ورکرز اپنے مدد آپ کے تحت کر رہے ہیں اب ان کی ہمت بھی جواب دے چکے ہیں کیونکہ وہ سب غریب ہے دن کو کماتے ہے رات کو کھاتے ہے اور اسی سے ان کا چھولے جلتے ہے 12 دن مسلسل متاثرہ کان میں کام کرنے کی وجہ ان گھر فاقہ کشی کا شکار ہوئے لہذا پاکستان ورکرز فیڈریشن بلوچستان وزیر اعلیٰ بلوچستان ‘ چیف سیکرٹری بلوچستان‘مائنز انسپکٹر یٹ سے مطالبہ کرتے ہے کہ وہ گزشتہ12 دن سے مائن میں پھسے ہوئے کان کنوں کو ریکور کرنے کے لئے فوری اور ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیوی مشینری روانہ کرے مائن کے صفائی کے لئے مقامی کان کن جو اس کام میں مہارت رکھتے ہیں ڈیلی کے بنیاد پر اجرت مقرر کی جائے تاکہ جلد از جلد متاثرہ کان کنوں کو ریکور کیا جاسکے۔انھوں حکومت سے یہ بھی کہ کول مائنز میں حادثات کے روک تھام کے لئے بنیادی ٹریننگ لازمی فراہم کی جائے اور کول مائنزائریاز میں ریسکیو سنٹر قائم کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں