حب، وندر اور لسبیلہ کی یو سیز میں بلدیاتی خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے پولنگ 16 مئی ہوگی

کوئٹہ : صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان شریف اللہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق بلوچستان کے ضلع حب کے ایم سی وندر اور ضلع لسبیلہ کے یو سی 1,2 اور 5 کے بلدیاتی مخصوص نشستیں جو ووٹ کی برابری کی بنیاد پر خالی رہ گئی تھیں ان پر پولنگ آج16 مئی کو صبح آٹھ (8) سے شام پانچ (5) بجے تک جاری رہے گی۔ واضع رہے کہ ضلع حب کے ایم سی وندر کی تین (3) نشستوں پر 7 امیدوار جبکہ ضلع لسبیلہ کی یو سی 1 کی دو (2) نشستوں پر 3 امیدوار، یو سی 2 کی ایک نشست پر دو (2) امیدوار اور یو سی 5 کی دو (2) نشستوں پر تین (3) امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں