مستونگ میں بجلی کا پول گر نے سے 2 افراد زخمی
مستونگ (این این آئی) مستونگ میں بجلی کا کھمبہ گر نے سے 2افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق مستونگ کے علا قے قومی شاہراہ لنک سنگر روڈ پر پرانا بٹہ کے نرسری کے قریب 11 ہزار کے وی کا کھمبہ گرنے اور بجلی کی تاریں روڈ پر گرنے سے دو موٹر سائیکل سوار جوکہ کوئٹہ سے مستونگ آرہے تھے روڈ پر پڑی تاروں کے ساتھ ٹکرا نے سے حادثے کا شکار ہو کر شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام نے زخمیوں کو فوری طوپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ۔ اہل علاقہ نے صحافیوں کو بتایا کہ بجلی کا مزکورہ کمبہ اس سے قبل بھی گراتھامگر کیسکو کی نااہلی کی وجہ سے ایک بار پھر 11 ہزار کے وی کا کھمبہ گرگیا اور دو افراد حادثے کا شکار ہوگئے۔ اہل علاقہ نے کیسکو حکام کی غفلت و لاپرواہی کا نوٹس لینے اور بجلی پولز کو بنائے تاکہ مزید کسی بڑھے المیہ کا سبب بننے سے بچ سکے۔
Load/Hide Comments


