گوادر میں 16 سو ایکڑ اراضی پر پودے لگانے کے منصوبے کا آغاز

گوادر :دس بلین ٹری سونامی پروگرام اور گرین پاکستان اسکیم کے تحت گوادر میں 1600سوایکڑ اراضی پر پودے لگانے کے منصوبے کا آغازکردیا گیا،چوبیس لاکھ اسی ہزارروپے کی لاگت سے فیز ون میں ضلع گوادر کے مختلف علاقوں میں پودوں کی بوائی کی جائے گی محکمہکنزرویٹر آف فاریسٹ گوادر نے مختلف فرمز سے ٹینڈرطلب کرلیئے تفصیلات کے مطابق محکمہ کنزرویٹر آف فاریسٹ گوادرکی جانب سے ضلع گوادر میں 1600سوایکڑاراضی پر پودے لگانے کے منصوبے کا آغازکردیا گیا ہے دس بلین سونامی پروگرام اور گرین پاکستان سکیم کے تحت ضلع گوادر کے مختلف علاقوں میں سولہ سوایکڑاراضی پر سالانہ ری سیڈنگ پودے لگائے جائینگے ،اس سلسلے میں ڈپٹی کنزرویٹر آف فاریسٹ، گوادر کی جانب سے پودے لگانے کے لیئے مختلف فرمز سے چوبیس لاکھ اسی ہزارروپے کی لاگت کے ٹینڈر طلب کرلیئے گئے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں