نام نہاد افراد نے پی بی 20پر من پسند پریزائیڈنگ افسران تعینات کروائے،جے اے پی

خضدار(بیورورپورٹ) جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمن مینگل نے خضدار میں اپنے پینل کے مرکزی عہدیداران اور کارکنان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 21 اپریل کو ملک کے دیگر علاقوں کی طرح وڈھ پی بی 20 میں بھی ضمنی انتخابات ہوئے ، ہمارے مخالفین نے قبل از انتخابات فارم 47 کے متعلق کافی شور کیا لیکن درحقیقت وہ اس سے قبل 8 فروری کو منعقد ہونے والے عام انتخابات میں بھی فارم 47 کے تحت ہی آئے تھے اور ضمنی انتخابات میں بھی زبردستی فارم 47 کے متعلق آنے کی کوشش کررہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ نام نہاد افراد نے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر الیکشن سے قبل ضلعی انتظامیہ کے دفتر کے سامنے دھرنا دے کر ضلعی انتظامیہ کو یرغمال بنایا اور اپنے من پسند پریزائیڈنگ افسران کو تعینات کروایا تاکہ ان کے دھاندلی کےلئے راہ ہموار ہو جائے انہوں نے کہا کہ سوکے قریب پولنگ سٹیشن تھے اور ہمارے مخالفین نے ہر ایک پولنگ سٹیشن سے سو صفحات پر مشتمل بیلٹ بکس چرائے ہمارے کارکنان نے الیکشن کے روز اس طرح کے غیر قانونی کاروائیوں کی نشان دہی کی اور ضلعی انتظامیہ سمیت الیکشن کمیشن کو بھی اس غیر قانونی عمل سے آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ زنی ہوئی ہے فارم 45 کے نتائج کو تبدیل کرکے اپنے حساب سے فارم 47 بنایا گیا لیکن اس کے باوجود اس وقت بھی ہمارے 22 ہزارکے قریب ووٹ ہیں یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ ہمارے ووٹوں کو چرانے کی بھرپور کوشش کی گئی اور ہمارے کافی ووٹ چوری ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ہمارے مخالفین کی جانب سے الیکشن کمیشن کے ریجنل دفتر میں جو غیر قانونی کاروائی کی گئی وہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا ہمارے مخالفین عموماً اس طرح کے غیر قانونی کاروائیوں میں ملوث پائے جاتے ہیں لیکن ان کے اتحادیوں سے اس طرح کی غیر قانونی کاروائیاں عمل میں لائی جائے گی اس طرح میں ہرگز سوچ بھی نہیں سکتاانہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین نے الیکشن کمیشن کے دفتر پر مسلح ہوکر قبضہ کر لیااس بات کی تصدیق الیکشن کمیشن کے عملے نے خود کیا ہے کہ ہم یرغمال ہوئے ہیں تھانے میں درج ایف آئی آر بھی اس بات کی تصدیق کرتی ہے ہم اس بات حیران ہیں کہ ضلع میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کس قدر غفلت کا مظاہرہ کر رہے ہیں کہ ان کے ناک کے نیچے اس طرح کے غیر قانونی واقعات رونما ہورہے ہیں نام نہاد ٹھیکیدار نے جس طرح عوام کے مینڈیٹ چرانے والوں کی حمایت کی وہ یہ نہ سمجھے کہ اس کا گریبان مظلوم عوام کے ہاتھوں محفوظ رہے گاانہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مسلح افراد کو نام نہاد ٹھیکیدارکے گھر سے گرفتار کیا ہے ہمارے سمجھ سے یہ بات بالاتر ہے کہ اتحادی ہونے کے بعد اتحادی کے ہر غیر قانونی عمل کی کس طرح سے یہ طرف داری کررہے ہیں اور ان کے غیر قانونی کاروائیوں میں ان کا معاون ثابت ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ مفتی محمود کے سیاست کے دعویداروں اور قرآن و سنت کے درس دینے والوں کا نمائندہ نے ٹیمپرنگ کرنے والوں کی معاونت کی آخر یہ جھالاوان کے عوام کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں ہم نے بھی دیگر جماعتوں سے اتحاد کیا ہے اور اسی طرح ہر جگہ پر اتحاد کا سلسلہ جاری رہا ہے لیکن اتحاد صرف اور صرف سیاسی ہوتے ہیں لیکن اتحاد کی صورت میں اپنے مد مقابل کے خلاف غیر قانونی کاروائیاں نہیں کی جاتی انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنان اور ہماری اخلاقی جیت ہوئی ہے اور اس اخلاقی فتح کو میں عوامی ریفرنڈم قرار دیتا ہوں اس موقع پر جھالاوان عوامی پینل کے مرکزی رہنما ندیم الرحمان بلوچ، وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل خضدارحاجی میر محمد اقبال مینگل ، میر شہزاد غلامانی ، میر فدا قلندرانی ، میر شہباز قلندرانی و دیگر عہدیداران اور کارکنان کافی تعداد میں موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں