بلوچ طلبہ لاوارث نہیں، ناروا سلوک قابل مذمت اور باعث تشویش ہے، ضیا اللہ لانگو
کوئٹہ(یو این اے )وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے صوبہ پنجاب میں بلوچ طلبا کی گرفتاری کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ بلوچستان صالح محمد ناصر کو ہدایات دی کہ محمکہ داخلہ پنجاب سے فوری طور پر رابطہ کریں اور رپورٹ پیش کریں اور پنجاب کے اعلی حکام کو اس حوالے سے آگاہ کیا جائے کہ بلوچستان کے طلبا لاوارث نہیں ہم ان کے وارث ہے ہم اپنے بچوں کو دیگر صوبے میں تعلیمی نصابی سرگرمیوں حاصلِ کرنے کیلئے بھجواتے ہیں نہ کہ انہیں سیاست کی بھینٹ چڑھنے کیلئے لیکن وہاں پر بلوچستان کے طلبا سے ناروا سلوک کیا جاتاہے جو کہ قابل مذمت اور باعث تشویش ہیں وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے تمام بلوچ اسٹوڈنٹس سے بھی اپیل کی کہ آپ لوگ آپنے صوبے سے باہر ہو کر صرف آپنی تعلیم پر توجہ دیں بلوچستان کے لوگوں کی آپ سے بہت توقعات ہیں آپ لوگ بلوچستان کے مستقبلِ ہو غیر ضروری چیزوں میں اپنا وقت ضائع نہ کریں وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ آپ لوگ ڈاکٹر،انجینر،بن کر صوبے کی خدمت کریں جس سے بلوچستان کا نام روشن ہو گا یہ وقت صرف اور صرف تعلیم حاصل کرنے کا وقت ہیں اس ضمن میں اے سی ایس داخلہ بلوچستان صالح محمد ناصر نے اے سی داخلہ پنجاب سے رابطہ کیا اور ان سے تفصیلی گفتگو کی جس پر اے سی داخلہ پنجاب نے انہیں یقین دہانی کروائی کہ وہ تمام لوگ جنہیں غلط فہمی کی بنیاد پر پنجاب پولیس نے اٹھایا ہے ان سب کو جلد رہا کیا جائے گا جس کی یقین دہانی پر وزیر داخلہ نے اظہار اطمینان کیا۔


