کیسکو نے نادہندہ سرکاری محکموں کو بقایا جات کی ادائیگی سے متعلق نوٹسز جاری کردیے

کوئٹہ: کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) نے مختلف نادہندہ سرکاری محکموں کو بجلی بلوںکے بقایاجات کی ادائیگی سے متعلق نوٹسز جاری کردئےے ہیں جس میں محکمہ کھیل (اسپورٹس)بلوچستان کے ماتحت ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میںکھیلوںکے مختلف شعبے کیسکوکے نادہندہ ہیں جن میں چلڈرن گراﺅنڈٹیوب ویل کنکشن کے ذمہ دس لاکھ روپے، اسکوائش کورٹ کے 7 لاکھ روپے،فٹبال گروانڈایک لاکھ بیس ہزارروپے،سیف اللہ مگسی ہال 8 لاکھ 10ہزارروپے، ٹیبل ٹینس ہال ایک لاکھ80 ہزارروپے، ہاکی گراونڈ کے دوکنکشنزکے ذمہ بالترتیب 3 لاکھ61ہزارروپے اور 2لاکھ 53ہزارروپے کے بقایاجات واجب الادا ہیں ۔کیسکونے مذکورہ نوٹس میں واضح کیاہے کہ نادہندہ محکمے اپنے ذمہ بجلی کے واجبات کی جلد از جلد ادائیگی کو یقینی بنائیں بصورت دیگربلوںکی عدم دائیگی پرکیسکومجبوراً اُنکے برقی کنکشنز بلاتفریق منقطع کرے گی اور بقایاجات کی وصولیابی تک نادہندگان کے کنکشنز دوبارہ بحال نہیں کئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں