پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اظہار، آزاد حیثیت سے پارلیمنٹ کی سیٹ برقرار ہے، سینیٹر عبدالقادر

اسلام آباد (انتخاب نیوز) سینیٹر عبدالقادر نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد حیثیت سے میری سیٹ برقرار ہے۔ پارلیمنٹ ہاو¿س میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عبدالقادر کا کہنا تھا کہ جناح ہاو¿س، کورکمانڈر ہاو¿س اور آرمی تنصیبات پر حملے کی مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے جوان اپنی جانیں قوم پر قربان کرتے ہیں، فوج اور سکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، مضبوط فوج مضبوط ملک کی ضامن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپشن تقسیم اور تشدد کا راستہ تمام جماعتوں نے اختیار کیا، سیاستدان ملک کو بحران سے نکالنے میں کردارادا کریں۔ واضح رہے کہ سینیٹر عبدالقادر نے آزاد حیثیت میں سینیٹ انتخاب جیتنے کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں