گلزار شمبے کی گرفتاری کے بعد دشمنوں کو منہ کی کھانی پڑی، اقوام متحدہ پاکستان میں مداخلت بند کرے، عبداللہ گل

کوئٹہ (این این آئی) تحریک جوانان پاکستان کے چیئرمین عبداللہ گل نے کہا ہے کہ 9 مئی کو پاکستان کی سا لمیت کو نقصان پہنچایا گیایہ تاثر غلط ہے کہ تحریک انصاف چھوڑنے والوں پر دباو¿ ڈالا جارہا ہے، قومی تنصیبات اور ریاست پر حملہ آور ہونے والے تخریب کار ہیں،سانحہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث 13ہزار لوگوں کی شناخت ہوگئی ہے، سپریم کورٹ 9مئی کے واقعے کی تحقیقات کے لئے از خود نوٹس لیکر فل کورٹ بنائے ، گلزار امام شمبے کی گرفتاری کے بعد بھارت، اسرائیل اور امریکہ سمیت دشمن ممالک کو منہ کی کھانی پڑی ہے۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو سحر گل، علی حیدر، اکرام الدین، طیبہ ، عبد الحد، ساجد مجید سمیت دیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ بلو چستان میں یومِ تکریم کی مناسبت سے عظیم الشان ریلی نکالی گئی ریلی میں پاکستان زندہ باد کے فلگ شگاف نعرے اور سبز حلالی پرچم سے فضاءموطر ہوگئی، 27 مئی کو یوم غدار پاکستان منایا گیا، جس میں غداروں کو للکارا گیا۔ انہوں نے کہاکہ دشمن قوتوں کے کہنے پر 9مئی کو ملک میں سازش کے تحت ایک چال چلائی گئی ، سانحہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث 13ہزار لوگوں کی شناخت ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قومی تنصیبات اور ریاست پر حملہ آور ہونے والے تخریب کار ہیںجی ایج کیو، ریڈیو پاکستان، جناح ہاﺅس اور زیارت ریزیڈنسی جلانے والے سب ایک ہیں9 مئی کو جناح ہاﺅس جلانے، کورکمانڈر کی وردی کی بے توقیری اور ملک کے دفاع میں استعمال ہونے والے جہاز کو نقصان پہنچایا جس کی اعلیٰ سطح پرتحقیقات ہونی چاہیے۔ سپریم کورٹ سے مطالبہ ہے کہ شہداءکی تصاویر، کلمہ طیبہ، مسجد وں کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سوموٹو نوٹس لے ۔ انہوں نے کہاکہ 9 مئی سقوط ڈھاکہ کے بعد سیاہ ترین دن ہے غداروں کا تعین کر کے انہیں کیفر کردار تک پہچانا چاہیے، تنصیبات پر حملہ سیاسی جماعت کا شیوہ نہیںہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان محفوظ دھرتی ہے، اسکے پیچھے وردی ہے، ہم ریاست کی حفاظت کے لئے اپنی جانیں بھی قر بان کر دیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ تب کہاں تھی جب کشمیر، فلسطین اور افغانستان میں ظلم کے پہاڑ ڈھائے جا رہے تھے اقوام متحدہ پاکستان میں مداخلت کرنا بند کردے۔ انہوں نے کہاکہ میں کسی کا ترجمان نہیں صرف پاکستان کے خاطر سوچتا ہوں، ووٹ کو عزت دینے سے پہلے ملک کے عوام کو عزت دی جا نی چاہیے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ریاست نہ کبھی کمزور ہو ئی ہے اور نہ ہی کبھی کمزورہو گی، تحریک انصاف کے لوگوں کو احساس ہو گیا ہے کہ انہیں ورغلایا گیا ہے ، اب عمران خان کے لئے کوئی بولنے ولا نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں یوم تکریم کی ریلیوں میں جس انداز میں عوام نے شرکت کی تاریخ میں پہلے کبھی ایسی ریلیاں نہیں نکالی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ گلزار امام شمبے کی گرفتاری پر افواج پاکستان کی اعلیٰ قیادت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، گلزار امام شمبے کی گرفتاری کے بعد بھارت، اسرائیل اور امریکہ سمیت دشمن ممالک کو منہ کی کھانی پڑی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اور جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورمیں غیر قانونی کاموں کی وجہ سے جرنیلوں کو بھی سزائیں دی گئیں، عالمی اسٹیبلشمنٹ فوج کیخلاف ہے جس کی وجہ ہے کہ فوج دشمنوں کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں