کچھی میں فورسز اور ڈاکوﺅں کے درمیان فائرنگ، لیویز اہلکار زخمی

بولان (نامہ نگار) کچھی بولان کے علاقے بھاگ میں دہیات گوٹھ فتوانی میں لیویز فورس اور پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف مشترکہ کارروائی، پولیس اور لیویز فورس کی مشترکہ کارروائی کے دوران ڈاکوو¿ں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک لیویز اہلکار زخمی ہوگیا، جس کو سول اسپتال بھاگ منتقل کیا گیا، زخمی کو اسپتال میں میں طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا، زخمی کی شناخت سعید احمد مغیری کے نام سے ہوئی۔ بعدازں بھاگ سول اسپتال میں ایمبولینس کی عدم سہولت کی وجہ سے زخمی کو اپنی مدد آپ کے تحت کوئٹہ لے جایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں