کوئٹہ پولیس کی کارروائیاں، 14 ملزمان گرفتار، مغوی لڑکی کو بازیاب کرالیا

کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ پولیس نے منشیات فروشوں اشتہاری ملزمان چوروں ڈکیتوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 14ملزمان کو گرفتار کرکے 1لڑکی کو بازیاب کراکر بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کرکے قبضے میں لے لیا۔ گزشتہ روز ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ غلام اظفر مہیسر ایس ایس پی آپریشن زوہیب محسن کی خصوصی ہدایت پر تھانہ گوالمنڈی کے ایس ایچ او جواد حیدر نے مختلف کاروائیوں میں 3منشیات فروشوں محمد انور ،سلیمان،محیب اللہ کو گرفتار کرکے اُنکے قبضے سے 8کلو140گرام چرس برآمد کرلی اسکے علاوہ کیچی بیگ پولیس نے اعظم کے قبضے سے ایک پستول مع راﺅنڈ کچلاک پولیس اکبر کے قبضے سے پستول اور راﺅنڈ برآمد کرلیا اسکے علاوہ سیٹلائٹ ٹئاون پولیس نے عبدالحمید کو حراست میں لیکر مغویہ (ز) کو بازیاب کرالیا خروٹ آباد پولیس نے 8 ملزمان رحمن، عطاءاللہ، امین، صدام، کلیم، روزی خان اور فلیپس گل کو گرفتار کرکے اُنکے قبضے سے تقریباََ ڈھائی کلو چرس 1 پستول مع راﺅنڈ اور گھریلو سامان برآمد کرکے گرفتار ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کاروائی شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں