صوبے میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے، گورنر بلوچستان

کوئٹہ :گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ امن، تعلیم اور صحت شروع سے ہماری ترجیحات میں شامل ہیں انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال میں خاصی بہتری آ رہی ہے، ترقی اور سرمایہ کاری کیلئے فضاءسازگار ہو رہی ہے انہوں نے صوبے میں کئی عشروں کے بعد قومی کھیلوں کے کامیاب انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسلم باغ میں ایف سی کیمپ پر تخریب کاروں کے حملے کو ناکام بنانا اور صوبے میں کالعدم تنظیم کے سربراہ گلزارِ امام کی گرفتاری جیسے واقعات اس بات کا ثبوت ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاروائیاں نتیجہ خیز ہو رہی ہیںگورنر بلوچستان نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، اور اس سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے دن رات مصروف کار ہیںگورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ ہم عوام کے محافظین کی کارکردگی کو نہ صرف سراہتے ہیں بلکہ شہدا کے لواحقین کی بھی ہر ممکن مدد کر رہے ہیںانہوں نے کہا کہ اندرونی اتحاد و اتفاق کو مستحکم کرنے کیلئے باہمی افہام و تفہیم، مذاکرات اور جمہوری رویوں کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں