آل پارٹیز کیچ کا اجلاس، نجمہ بلوچ خودکشی، ملوث لیویز اہلکار اور ساتھیوں کی گرفتاری کا مطالبہ

تربت: آل پارٹیز کیچ کا اجلاس منگل کو کنوینر غلام یاسین بلوچ کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں ضلع کیچ میں امن امان کی صورت حال، بجلی کا بحران، گوادر ایئرپورٹ میں غیر مقامیوں کی پوسٹنگ، کیچ میں ڈینگی وائرس کے پھیلا اور آواران میں پرائیویٹ ٹیچر نجمہ بلوچ کی خودکشی کے محرکات پر گفتگو کی گئی۔ اجلاس کے شرکا نے نجمہ بلوچ کے مبینہ قتل پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے اس میں لیویز اہلکار اور ان کے ساتھیوں کی فوری گرفتاری کے لیے پرسوں جمعرات کو تربت پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا، شرکا نے فیصلہ کیا کہ بدھ کو صبح 11 بجے ایس ای اور ایکسیئن کیسکو سے ملاقات کی جائے گی اور ان سے ضلع کیچ اور تربت میں بجلی کی بلاوجہ لوڈشیڈنگ اور ٹرپنگ کے مسلے پر بات چیت اور اس کے حل پر لائحہ عمل طے کریں گے۔ انہوں نے ضلع کیچ اور تربت شھر میں ڈینگی وائرس کے پھیلا پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ صحت کی کارکردگی پر خدشات ظاہر کیں اس مسلے پر آل پارٹیز نے بدھ کو محکمہ صحت کے ضلعی و ڈویژنل حکام اور ٹیچنگ ہسپتال تربت کے ایم ایس سے ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا۔سیاسی رہنماں نے ضلع گوادر میں گوادر ایئرپورٹ کی پوسٹوں پر غیر مقامی افراد کی تعیناتی کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کے خلاف ہر ممکن جدوجہد کریں گے تاکہ مقامی لوگوں کا استحصال بند کیا جاسکے۔اجلاس میں جماعت اسلامی، پی پی پی، نیشنل پارٹی، پی این پی عوامی، بی این پی عوامی، بی این پی مینگل، جے یوآئی، کے سی ایس اور تربت سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں