حکومت بلوچستان حالیہ بجٹ میں پنشن و پیکج کا فرق ختم کرکے برابری کی سطح پر مراعات دے، ریٹائرڈ ملازمین
پنجگور (انتخاب نیوز) ریٹائرڈ ملازمین کی جانب سے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ تمام ریٹائرڈ ملازمین کے پنشن و مراعات کا فرق ختم کرکے ان کو برابری کے تحت مراعات دی جائیں۔ اس حوالے سے ریٹائرڈ ملازم سید محمد بلوچ نے اپنے بیان میں حکومت بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بجٹ برائے سال 2023-24ءمیں تمام ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن ومراعات کا فرق ختم کر کے انکو برابری کے قانون کے تحت حقوق پنشن اور دیگر مراعات کی منظوری دی جائے، پرانے اور نئے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشنوں میں زمین اور آسمان کا فرق ہے، پرانے ریٹائرڈ ملازمین کے گریڈ 22,20کے پنشن موجودہ وقت کے اسکیل گریڈ 01چپڑاسی کی پنشن کے برابر بھی نہیں، پرانے کم اسکیل کے ملازمین کو بھی نئے اسکیل میں مرج کر کے ان کو نئے اسکیل کے مطابق پنشن دی جائے، موجودہ ملازمین کو ان کی ریٹائرمنٹ کے وقت ایک سال یعنی (365) یوم کی تنخواہ انکے حق چھٹی کے عوض دی جاتی ہے لیکن پرانے ریٹائرڈ ملازمین کو نہیں دی جاتی، براہ مہربانی ان کے حق میں بھی ایک سال کی تنخواہ کی منظوری، حالیہ بجٹ میں ریٹائرڈ ملازمین کیلئے بھی سن کوٹہ مختص کرتے ہوئے قابلیت کے مطابق بھرتی کا قانون منظوری، ریٹائرڈ ملازمین کے لئے بھی مراعات پیکج کی منظوری کی دی جائے۔


