کچھی میں نامعلوم شخص نے مسجد میں رکھے قرآن مجید اور دیگر کتب کو نذر آتش کردیا
بولان:ضلع کچھی کے علاقے لنڈی کھوسہ میں دلخراش واقعہ، نامعلوم شخص نے مسجد میں رکھے قرآن مجید کی بے حرمتی کرتے ہوئے نذر آتش کرکے شہید کردیا، عوام کا شدید ردعمل، ملوث ملزم کو فوری طور پر گرفتار کرکے سرعام پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ۔ ضلع کچھی کے علاقے لنڈی کھوسہ میں دل ہلا دینے والا افسوسناک واقعہ گزشتہ شب پیش آیا جہاں مقامی مسجد میں رکھے گئے قرآن مجید و دیگر اسلامی کتب کو نامعلوم شخص نے نذر آتش کرکے بے حرمتی کرتے ہوئے شہید کردیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ واقعے کے بعد علاقے کے علمائ، شہریوں میں غم و غصہ اور شدید ردعمل پایا جاتا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ضلعی انتظامیہ کچھی نے فوری طور پر لنڈی کھوسہ کی مقامی مسجد کا دورہ کیا اور ملوث ملزم کی نشاندہی کیلئے مقامی افراد سے رابطہ کیا گیا۔ تاہم ذرائع کے مطابق مقامی آبادی نے تاحال کسی بھی فرد کو نامزد نہیں کیا، بتایا جارہا ہے کہ واقعہ میں ملوث شخص ذہنی طور پر معذور بھی ہوسکتا ہے، مزید تفتیش مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔