پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی جے پرکاش کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی جے پرکاش کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔رکن اسمبلی لعل چاند نے جے پرکاش کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی جے پرکاش نے گزشتہ رات پارلیمنٹ لاجز میں دعوت کا اہتمام کیا جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،رکن اسمبلی لعل چند اور عمر کوٹ سے پی ٹی آئی کارکنان بھی شریک تھے۔ جے پرکاش کی دعوت میں شرکت کے باعث شاہ محمود قریشی نے بھی کورونا ٹیسٹ کروا لیا ہے جس کی رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی #/s#

اپنا تبصرہ بھیجیں