گوادر میں بے امنی اور چوری و ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں پر قابو پایا جائے، میر حمل کلمتی
گوادر : آئی جی بلوچستان عبدالخالق شیخ سے ایم پی اے گوادر میر حمل کلمتی کی کوئٹہ میں ملاقات،گوادر شہر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، گوادر شہر میں بڑھتی ہوئی چوری اور اسٹریٹ کرائمز کو کنٹرول کرنے کے اقدامات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی بلوچستان عبدالخالق شیخ سے ایم پی اے گوادر میر حمل کلمتی نے کوئٹہ میں ملاقات کی،ملاقات میں گوادر شہر کی امن و امان کی مجموعی صورتحال،شہر میں بڑھتی ہوئی اسٹریٹ کرائمز کو کنٹرول کرنے کے اقدامات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ایم پی اے گوادر میر حمل کلمتی نے کہا کہ گوادر میں روزانہ چوری و اسٹریٹ کرائمز قابل تشویش اور ناقابل برداشت ہیں ان واقعات کو کنٹرول کرنے کے لئے ڈی آئی جی مکران اور ڈی پی او گوادر کو سختی سے نوٹس کیا جائے اور جامع اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا گوادر ایک پرامن علاقہ ہے ہم نہیں چاہتے کہ چوری ڈکیتی کی وجہ سے گوادر کے حالات خراب ہوں۔ایم پی اے گوادر میر حمل کلمتی نے کہا کہ گوادر میں کمیونٹی پولیسنگ میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس گشت کو بھی یقینی بنایا جائے اور ان میں اضافہ کیا جائے اور چوروں کو جلد از جلد گرفتار کرکے گوادر شہر میں امن قاہم کیا جائے۔


