ملکی قرضے 15ہزار 58 ارب روپے ہیں، وزارت خزانہ

اسلام آباد:وزارت خزانہ کی طرف سے قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ کل ملکی قرضے 15ہزار 58 ارب روپے ہیں، جولائی 2019ء سے جنوری 2020ء تک مقامی بنکوں کے ذریعے اضافی 367.1 ارب روپے ادھار لئے گئے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں وزارت خزانہ کی طرف سے سید جاوید حسنین کے سوال پر تحریری جواب میں بتایا گیا کہ مالی سال 2017ء میں بنک کا سود 1206 ارب روپے تھا جبکہ 2020ء میں جولائی 2019ء تا جنوری 2020 ء تک کا سود 1468 ارب روپے تھا۔ رواں مالی سال (جولائی 2019ء تا جنوری 2020ء) جولائی 2019ء کے مہینے میں پالیسی ریٹ میں 100 بی پی ایس (ایک فیصد) اضافہ ہوا۔ اس عرصہ کے دوران بنکنگ سسٹم سے حاصل کردہ ملکی قرضوں میں اضافہ درمیانے سے طویل مدتی حکومتی سیکیورٹیز کے ذریعے ہوا تھا اس عرصے کے دوران طویل المدت حکومتی بانڈز کے ذریعے ادھار کی لاگت میں 2 تا 3 فیصد سالانہ کمی واقع ہوئی تھی اس لئے حکومت بنک دولت پاکستان کے پالیسی ریٹ سے کافی کم ریٹ پر طویل مدت قرض کے قابل ہوگئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں